دنیا
05 اگست ، 2015

بھارتی میڈیا کا پاکستان کیخلاف نیا شوشہ

بھارتی میڈیا کا پاکستان کیخلاف نیا شوشہ

نئی دہلی ......بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف شوشہ چھوڑ دیا، مقبوضہ کشمیر سے پکڑاگیاحملہ آور پاکستانی تھا۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور میں آج صبح بھارتی سیکورٹی فورسز پر مسلح افراد نے حملہ کیا ،جس میں 2 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک،8 زخمی ہو گئے ، جبکہ حملہ آوروں میں سے ایک مارا گیا،2 بھاگ نکلے ،کئی گھنٹوں کے سرچ آپریشن کے بعد پولیس نے ایک حملہ آور پکڑ نے کا دعویٰ کیا ۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے اس حملے سے متعلق نیا شوشہ چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عثمان نامی حملہ آور پاکستان کے شہر فیصل آباد کا رہائشی ہےاور ایک ہفتے قبل پاکستان سے آیا۔

مزید خبریں :