پاکستان
05 اگست ، 2015

این ایل سی اسکینڈل: 2ریٹائرڈ فوجی افسران کو سزا دے دی گئی

این ایل سی اسکینڈل: 2ریٹائرڈ فوجی افسران کو سزا دے دی گئی

راولپنڈی......آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ این ایل سی اسکینڈل میں ملوث 2ریٹائرڈ فوجی افسران کو سزا دے دی گئی۔دونوں ریٹائرڈ فوجی افسران کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجرجنرل ریٹائرڈ خالد ظہیراخترکوملازمت سے برطرف کردیا گیا،سزا میں رینک، میڈلز، اعزازات، ایوارڈز بھی ضبط کر لیے گئے، سزا میں پنشن کو ضبط کرنا بھی شامل ہے، دوسرے افسرلیفٹیننٹ جنرل (ر)محمدافضل کیخلاف بھی ضابطےکی سخت کارروائی کی گئی ہے، محمد افضل نے ذاتی فائدےنہیں اٹھائے، لیکن بےضابطگیوں کے مرتکب ہوئے، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)خالد منیر خان کسی مالی بے قائدگی میں ملوث نہیں پائے گئے، اس لیے انہیں تمام الزامات سے بری کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج احتساب، انصاف اور شفافیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھے گی۔

مزید خبریں :