پاکستان
06 اگست ، 2015

مردان ، کاٹلنگ کےقریب مسافربس نہرمیں جاگری،5افرادجاں بحق

مردان ، کاٹلنگ کےقریب مسافربس نہرمیں جاگری،5افرادجاں بحق

مردان ........مردان میں مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نہر میں جاگری۔ ریسکیو ٹیموں نے نہر سے 5 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ لاپتہ دیگر مسافروں کیلیے سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن جاری ہے ۔پولیس کے مطابق مسافر بس پلے کے علاقے سے مردان شہر آرہی تھی، کاٹلنگ کے مقام پر مسافربس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نہر میں جاگری ۔ انتظامیہ نے مسافربس کو نہر سے نکالنے کیلیے ہیوی مشینری موقع پر طلب کی ہے تاہم کافی دیر گزر جانے کے باوجود اب تک مشینری موقع پر نہیں پہنچ سکی۔

مزید خبریں :