پاکستان
06 اگست ، 2015

کراچی :سبزی منڈی کے قریب سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

کراچی :سبزی منڈی کے قریب سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

کراچی.......کراچی میں سبزی منڈی کے عقب میں کچی سڑک سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔پولیس کے مطابق مقتولن نے چند دنوں قبل ہی نکاح کیا تھا۔سائٹ سپرہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں واقع سبزی منڈی کے عقب میں سہیل سوسائٹی کے قریب کچی سڑک سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں کو کلہاڑی اور تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے ۔30 سالہ شاہد اور 25 سالہ بلقیس کی لاشوں کے قریب سے ان کا نکاح نامہ بھی ملا ہے جس کے مطابق انھوں نے 15 جولائی کو نکاح کیا ہے ۔برآمد ہونے والے شناختی کارڈ پر بن قاسم میں حسن گوٹھ کا پتہ درج ہے۔

مزید خبریں :