پاکستان
06 اگست ، 2015

ڈی سیٹ کا معاملہ ،ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف نے تحاریک واپس لے لیں

ڈی سیٹ کا معاملہ ،ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف نے تحاریک واپس لے لیں

اسلام آباد......پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف نے اپنی اپنی تحاریک واپس لے لی ہیں،اس موقع پر اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اس معاملے پر صورت حال گھمبیر تھی اور بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی مجھے اس حوالےسے اہم اور مشکل فیصلہ کرنا تھا اسی حوالے سےمیں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے رابطے کا فیصلہ کیا جس پر کچھ دوستوں نے مجھے ایسا کرنے سے منع کیا تاہم پارلیمنٹ اورپائیدار جمہوریت اور اپنے منصب کے تقاضے پورے کرتےہوئے الطاف حسین سے رابطہ کیا،سب سے پہلے میں نے ان کے حالیہ بیان کے حوالے سےبات کی اور الطاف حسین سےکہا کہ آپکی تنقید سےفوج،رینجرز، پولیس کی دل آزاری ہوتی ہے،الطاف حسین نےکہا کہ یہ میری فوج،میری رینجرز اور میری پولیس ہے،الطاف حسین نےکہا یہ سب میرے بچے ہیں،کسی کی دل آزاری نہیں کرتا۔میں نے ان سے کہا کہ آپ اس چیز کا اظہارسب کے سامنے کریں جس پرالطاف حسین نے کہا کہ میری طرف سے یہ بات ایوان میں پیش کردیں ،جس کے بعد میں اس گفتگو سے آگاہ کر رہا ہوں۔اسپیکر کی جانب سے لاطاف حسین سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کرنے کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے سلمان بلوچ نے اور جے یو آئی (ف)کی نعیمہ کشور نے ایوان میں تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنیکی تحریک واپس لی۔

مزید خبریں :