پاکستان
06 اگست ، 2015

تحریک کی واپسی پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جیت ہے، خورشید شاہ

تحریک کی واپسی پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جیت ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد.......قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک کی واپسی پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جیت ہے، ہم نے پی ٹی آئی کو ہی نہیں ان کے ووٹرز کو بھی تحفظ دیا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ رویے بہتر رکھ کر آگے بڑھنا ہوتا ہے،سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں ہوتا،یہ کسی کی ہار یا جیت نہیں،تحاریک واپس لینا جمہویت اور ایوان کی فتح ہے،غلطی کوئی بھی کرے سزا ووٹرز کو نہیں ملنی چاہیے،تحاریک کی واپسی میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار قابل تحسین ہے، مولانا فضل الرحمان کی کل کی باتیں آئینی اور قانونی حیثیت رکھتی ہیں، ایم کیوایم اور جے یو آئی(ف) کےسربراہان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید خبریں :