دنیا
06 اگست ، 2015

بھارتی وزیر داخلہ کا راجیہ سبھا میں پاکستان کے خلاف نیا شوشا

 بھارتی وزیر داخلہ  کا راجیہ سبھا میں پاکستان کے خلاف نیا شوشا

نئی دہلی.......بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے راجیا سبھا میں بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ادھم پور سے گرفتار دہشت گرد نےاعتراف کیا کہ وہ پاکستان سے آیا ہے۔ پاکستان پر بھارتی الزامات کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی دکانیں بھی خوب چمک رہی ہیں۔ بھارت کا دیوانہ پن ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا ،پاکستان پر ایک کے بعد ایک الزام لگاتا ہے، لیکن قسمت دیکھیے کہ ہر الزام کی نفی ہی ہوتی ہے۔ اس بار تو بھارتی میڈیا ایسابوکھلایا کہ گرفتار کیے جانے والے نوعمر لڑکے محمد نوید عرف عثمان کو سیکنڈ قصاب کا نام دے کر خوب ریٹنگ بنارہا ہے ۔ اسی سلسلے میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے راجیا سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ادھم پور سے گرفتار دہشت گرد نےاعتراف کیا کہ وہ پاکستان سے آیا۔ دہشت گرد کو مزید تفتیش کےلیےجموں لے جایاجارہا ہے۔مسئلہ یہ ہے کہ بھارت اپنی تمام توانائیاں پاکستان پر الزامات لگانے میں ہی صرف کردیتا ہے. اندرون خانہ کسانوں کی خودکشیوں ، خواتین کے ساتھ زیادتی ، عوام کی انتہائی بنیادی ضرورتوں کی عدم دستیابی تو تب نظر آئے ، جب اُس کے دماغ پر چڑھا پاکستان کا بخار اترے۔

مزید خبریں :