06 اگست ، 2015
اسلام آباد.......ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مشترکہ ضرورتوں کو اکٹھا کرکے ہم نے مشترکا فیصلہ کیا ،ہم تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے نہیں ، قانونی پہلو اجاگر کرنے کے لیے قراردادلائے تھے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام،فروغ کیلیے الطاف حسین نے قرارداد واپس لینے کا فیصلہ کیا۔الطاف حسین سےمشاورت کےبعدغیرمشروط طورپرایم کیوایم نےقرارداد واپس لی،الطاف حسین سے متعلق حکومت کی طرف سے کوئی ٹاسک ملا تو اس پر عمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔یہ جمہوریت کے استحکام اور دوام کے لیے ہے،وزیراعظم ، خورشید شاہ اور دیگر جماعتوں کی اپیل پرتحریک واپس لی۔آئین اورقانون کو ایک طرف کرکے جمہوریت کے استحکام کے دعوے کھوکھلے ہیں،اسپیکر صاحب نے الطاف حسین کی امانت کو جوں کا توں ایوان تک پہنچایا۔