پاکستان
06 اگست ، 2015

آج مثبت جمہوری روایات سے متعلق اہم دن ہے،سعد رفیق

آج مثبت جمہوری روایات سے متعلق اہم دن ہے،سعد رفیق

اسلام آباد...... مسلم لیگ ن کے رہنما اوروزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آج مثبت جمہوری روایات سے متعلق اہم دن ہے ،موجودہ حالات میں ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف)کا رویہ نرم رہا۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ ہم نےپی ٹی آئی کا مقدمہ ہرجگہ لڑاہے،ایاز صادق نےعمران خان اور پی ٹی آئی ارکان کو تحمل سے برداشت کیا،ہمارےپارلیمانی قائدین نےجولچک دکھائی اس کاناجائزفائدہ اٹھایا گیا۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے خطاب میں گنجائش اور لچک تھی۔سعد رفیق نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےقائد ایم کیوایم الطاف حسین سےبات کرکے مدبرانہ قدم اٹھایا،اللہ اس سےخیر کاراستہ نکالے۔سعد رفیق نے کہا کہ الطاف حسین سے آپ کی ہونےوالی بات کی بڑی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم، نافذ کرنیوالے اداروں کی کشمکش کو ختم ہونا چاہئے، اس سے کسی کو کچھ نہیں ملے گا،سیاست کا انداز بدل گیا، ہمیں بھی اپنے اطوار بدلنے چاہئیں،سیاسی جماعتوں کو تشدد پسند عناصر سے لاتعلقی کا اظہار کرنا چاہئے۔ خواجہ سعد رفیق نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو عقل سلیم عطا فرمائے، اس پر ایوان نے یک زبان ہوکر آمین کہا۔

مزید خبریں :