06 اگست ، 2015
کراچی........سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے پولیس کے تحقیقاتی فنڈز سے متعلق چیف سیکریٹری سندھ کو فنڈز کے معاملے کی تفصیلی رپورٹ اور ذمے داران کیخلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پولیس کے تحقیقاتی فنڈذ سے متعلق معاملے کی سماعت لارجر بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کی جانب سے تحقیقاتی فنڈذ سے متعلق اعداد وشمارغلط ہیں جبکہ محکمہ خزانہ اور محکمہ داخلہ کی دی گئی رپورٹ اس سے مختلف ہے۔عدالت نے فنڈذ کی منصفانہ تقسیم اور اور دیگر معاملات کیلیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دےدی۔ کمیٹی میں چیف سیکیریٹری سندھ ، آئی جی پولیس ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری داخلہ اور دیگر شامل ہوں گے۔عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کورپورٹس کی بھی تصدیق کرنے کا حکم دے دیا۔