06 اگست ، 2015
کراچی...... متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما شبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے امریکا،برطانیہ، چین، جاپان، آسٹریلیا اورعرب ریاستوں سمیت دنیا کے 55 ممالک کو خطوط لکھے گئے،صرف بھارت کو لکھا گیا خط سامنے لانا بدنیتی پر مبنی اقدام ہے۔شبیر قائم خانی کا کہنا ہے کہخط میں تمام ممالک کے سفیروں سے معاملے کا نوٹس لینے، آواز بلند کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور یہ ایم کیو ایم کا حق ہے کہ وہ اپنی آواز دنیا بھر میں بلند کرے، بھارت کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ایم کیو ایم نے 29 جولائی کو گرفتار کیے گئے 4 کارکنوں کی بازیابی پر خطوط لکھے ہیں، خط میں ذکر گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے 4کارکنوں ولید کمال، شایان رحمان، سعد ہاشمی اور اسد رضا کی گرفتاری کا ذکر کیا گیا ہے، جنہیں شادی میں شرکت کیلئے کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔