پاکستان
06 اگست ، 2015

بھارت کا ہر واقعہ کا الزام پاکستان پر لگانا مناسب نہیں، دفتر خارجہ

بھارت کا ہر واقعہ کا الزام پاکستان پر لگانا مناسب نہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد......ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے ہر واقعہ کا الزام پاکستان پر لگانا مناسب نہیں، بھارت کے پاس اگر کسی واقعہ کے حقائق ہیں تو ہمارے ساتھ شیئر کرے،ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پاکستان پر فوری طور پر الزام لگانا مناسب نہیں، اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں قید 8 سالہ پاکستانی غلام حسین کے شناختی کوائف جمع کئے جا رہے ہیں ، اس کےبعد اس کی رہائی ممکن ہوجائےگی جبکہ چندا بی بی کےمعاملےپرنئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بھارتی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔غلام حسین کی شہریت کے بارے میں کوائف جمع کیے جارہے ہیں، جونہی یہ کام مکمل ہو گا، اسے پاکستان لایا جائے گا۔ ترجمان نے بتایاکہ وزیر اعظم نواز شریف 10 اگست کو بیلاروس کے دورے پر جائیں گے۔ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہاکہ وزارت خارجہ کو الطاف حسین کے حوالے سے اگر کوئی ٹاسک ملا تو اسے پورا کیا جائے گا۔

مزید خبریں :