06 اگست ، 2015
جامشورو........ اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ کے گوداموں پر چھاپہ مارکر 8 گودام سیل کردیئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میر نادرعلی ابڑو کا کہنا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ نے ورلڈ بینک اور ایشین بینک کے تعاون سے 50 لاکھ کتابیں شائع کرنے کا معاہدہ کیا تھا، معاہدے کے باوجود سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ نے 10 لاکھ کتابیں کم شائع کیں۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن کے مطابق 40 لاکھ کتابوں میں سے صرف 20 لاکھ کتابیں غریب بچوں میں تقسیم کی گئیں۔