پاکستان
06 اگست ، 2015

پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ سے بچانے کیلئے ایاز صادق نے کردار ادا کیا

پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ سے بچانے کیلئے ایاز صادق نے کردار ادا کیا

اسلام آباد........تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کی واپسی کے لیے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کلیدی کردار ادا کیا، اسپیکرکہتے ہیں ان کاآئینی فریضہ ہےکہ تمام ارکان کی عزت واحترام یقینی بنائیں،انہوں نے ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین سےرابطےکی تفصیلات بھی بتائیں۔ قومی اسمبلی کے اسپیکرسردار ایاز صادق نےتحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ ہونے سے بچانے کے لیے براہ راست کردار ادا کیا ۔اسپیکر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ انہوں نے بھی اپنا آئینی کردار اداکیا،جمہوریت کی خاطراور آئین کے تحت تحریک انصاف کےارکان کے استعفے قبول نہیں کیے تھے۔ اسپیکر ایازصادق کا کہناہے کہ ایسا موقع بھی آیا جب ا نہیں پارلیمان سے باہررہنماؤں سے بھی رابطہ کرناپڑا، الطاف حسین کا پاک فوج اور رینجرز سے متعلق موقف امانت ہے جو ایوان تک پہنچا رہا ہوں۔اسپیکر نےڈاکٹر فاروق ستار کے خطاب کے دوران پچھلی نشستوں پر بیٹھے ارکان کی خوش گپیوں کا سخت نوٹس بھی لیا اور کہاکہ اگر کہیں توآپ کی گپ شپ کے لیے وقفہ برائے بات چیت رکھ لیتے ہیں۔

مزید خبریں :