پاکستان
06 اگست ، 2015

اسکولوں کی چھٹیاں بڑھ گئیں، جشنِ آزادی بھی قریب آگیا

اسکولوں کی چھٹیاں بڑھ گئیں، جشنِ آزادی بھی قریب آگیا

کراچی.......اسکولوں کی چھٹیاں بڑھ گئیں اور جشن آزادی بھی قریب آگیا ہے، ایسے میں بچوں کے تو ہو گئے ہیں ڈبل مزے۔ جشنِ آزادی کا دن قریب ہے اور بچوں کے چہرے خوشی سے چمک رہے ہیں اور چمکیں بھی کیوں نا؟ کیونکہ جشنِ آزادی ہے اور آزادی کے دن کو ہر کوئی جوش و خروش سے منانا چاہتا ہے- چاروں طرف سبز ہلالی پرچم لہرارہا ہے-بچوں کو اپنی تیاریاں مکمل کرنے کی فکر ہے-کہیں جھنڈے خریدے جاررہے ہیں تو کہیں بیجز اور بینڈز اور کہیں قومی پرچم کے رنگوں والے ملبوسات۔بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی پر جوش نظر آرہے ہیں۔ 14اگست کیلئے گھروں کو سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیوں سے سجانے کیلئے جوش و خروش سے تیاریاں جاری ہیں۔بچوں کا کہنا ہے کہ جشنِ آزادی ان کیلئے عید سے کم نہیں

مزید خبریں :