06 اگست ، 2015
اسلام آباد.......تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتا خوری اورجرائم کا صفایا ہونے پر خوشی ہے، الطاف حسین غدار ہیں، ان سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہونی چاہیئے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش نہیں کی ۔