دنیا
07 اگست ، 2015

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ای میل سسٹم پر ہیکرز کا حملہ

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ای میل سسٹم پر ہیکرز کا حملہ

واشنگٹن.......امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے روسی ہیکرز کے حملے کے بعد جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا ای میل سسٹم دو ہفتوں کے لیے بند کردیا ہے ۔ امریکی ٹی وی کے مطابق روسی ہیکرز نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ای میل سسٹم تک رسائی حاصل کرلی ۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ہیکرز کو روسی حکومت کی سرپرستی حاصل تھی یا نہیں ۔ ترجمان پینٹا گون کا کہنا ہےکہ سائبر سیکیورٹی سے متعلق خطرات کی نشاندہی اور ان پر قابو پانے کا عمل جاری ہے ۔ اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا ای میل نیٹ ورک بند کیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ای میل سسٹم کی جلد از جلد بحالی پینٹا گون کی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں :