07 اگست ، 2015
راجن پور.......سندھ اور پنجاب میں سیلاب کا زور ایک ماہ بعد بھی کم نہیں ہوا ہے۔دریائے سندھ میں ایک اور سیلابی ریلا آنے کے بعد جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں مین پانی کی سطح بلند ہوگئی۔سندھ میں بھی کچے کے کئی علاقے زیر آب ہیں۔راجن پور میں کوٹ مٹھن کے مقام پر ساڑھے 7لاکھ کیوسک سے زائد کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے جو اگلے دو دن تک یہاں سے گزرے گا۔کوہ سلیمان سےآنے والےسیلابی ریلے نےکوٹ مٹھن کےلغاری بندمیں 40 فٹ چوڑا شگاف ڈال دیا جس سے ملحقہ بستیوں میں پانی داخل ہوگیا ۔نہرحامد میں بھی طغیانی سےکوٹلا نصیر کی ایک درجن سے زائد بستیاں زیرآب آگئیں ۔اُدھر ڈیرہ غازی خان میں پیرعادل کےمقام پرسیلاب سے مرکزی بند میں 250 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے 21 بستیاں زیر آب آگئیں ۔غازی گھاٹ کےمقام سے5لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔سکھربیراج میں پانی کی آمد 6 لاکھ 99 ہزار600 کیوسک ، کوٹری بیراج میں 4 لاکھ 3 ہزار 500 کیوسک اور گڈو بیراج میں 6 لاکھ 57 ہزار 642 کیوسک ریکارڈ ی گئی۔