پاکستان
07 اگست ، 2015

سندھ اسمبلی اجلاس ،الطاف حسین کیخلاف قراردادپیش کیے جانے کا امکان

سندھ اسمبلی اجلاس ،الطاف حسین کیخلاف قراردادپیش کیے جانے کا امکان

کراچی.......کراچی سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک ماہ کے وقفے کے بعد آج شروع ہوگا۔ رینجرزکے اختیارات میں توسیع اور الطاف حسین کے خلاف قرار دادیں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رینجرز کے اختیارات اور ایم کیوایم کے خلاف جمع کرائی قراردادوں سمیت دیگر معاملات پر بحث کی جائیگی۔سندھ اسمبلی میں آج کے ہونے والے سیشن میں حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز اختیارات میں توسیع کرائی جائیگی اور اس متعلق بل پیش کیا جائیگا ،جبکہ اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ فنکشنل ،تحریک انصاف،مسلم لیگ نواز کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف ملک دشمن عناصرسے رابطوں سے متعلق سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائیگی قردادوں پر ایوان میں بحث کی جائیگی۔

مزید خبریں :