پاکستان
07 اگست ، 2015

اسپیشل پولیس یونٹ کی پشاورمیں کارروائی،دہشتگردگرفتار

اسپیشل پولیس یونٹ کی پشاورمیں کارروائی،دہشتگردگرفتار

پشاور........محکمہ انسداد ہشتگردی نے پشاور میں کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردمحمد کریم کو گرفتارکرلیا۔ جس کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر ہے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق پشاور کے نواح میں کاروائی کی گئی۔ جس دوران محمد کریم نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیا۔ گرفتاردہشتگرد کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔ جس نے 2009 میں تاج آباد چیک پوسٹ پشتخرہ پر حملہ کایاتھا۔ حملے میں دو پولیس کانسٹیبلز شہید ہوئے تھے۔ ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

مزید خبریں :