07 اگست ، 2015
لاہور.....لاہور ہائیکورٹ میں شہری پر تشددکرنےوالے ملزم کی ضمانت خارج ہونے کے بعد پولیس نے اس کے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔لاہور ہائیکورٹ میں جھنگ میں ہوئے جھگڑے کے ایک مقدمے میں عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی ۔ملزم پر جھگڑے کے دوران تشدد کرکے ایک بچے کی آنکھ ضائع کرنے کا الزام تھا ،ضمانت خارج ہونے پر ملزم نے عدالت کے احاطے سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جھنگ صدر پولیس کے حوالے کردیا۔