07 اگست ، 2015
اسلام آباد.....پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان پیر کو خود بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، کارروائی میں حصہ لیں گے اور فعال اپوزیشن کا کردار نبھائیں گے،پوری اسمبلی نے متفقہ طورپر تحریک انصاف کے ممبران کو رکن تسلیم کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رویے کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارے علاوہ متحدہ کے اپنے ساتھی بھی الطاف حسین کےبیان پر حیران ہیں، الطاف حسین کےساتھی ان کا دفاع نہیں کر پا رہے۔