دنیا
08 اگست ، 2015

ڈھاکہ: سکیولر نظریات پر ایک اور بلاگر کو ہلاک کردیا گیا

ڈھاکہ: سکیولر نظریات پر ایک اور بلاگر کو ہلاک کردیا گیا

ڈھاکہ.......اے پی پی.......بنگلہ دیش میں سکیولر نظریات پر ایک اور بلاگر کو ہلاک کر دیا گیا۔ ڈھاکہ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ 40سالہ نیلوئے چٹرجی نامی اس بلاگر کی لاش ڈھاکہ میں واقع اس کے فلیٹ سے ملی ہے۔ رواں برس کے دوران بنگلہ دیش میں کسی بلاگر کی ہلاکت کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ چٹرجی مذہبی انتہا پسندی کے خلاف تھے اور ہلاک کیے جانے والے بلاگرز کے لئے انصاف کا تقاضا کر رہے تھے۔ بنگلہ دیش میں فعال جنگجو سکیولر نظریات کے حامل بلاگرز کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :