08 اگست ، 2015
کراچی......وزیراعلیٰ سندھ نےرینجرزکے اختیارات میں 4ماہ کےاضافےکی منظوری دے دی،ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرزکواختیارات انسداد دہشتگردی ایکٹ کےتحت دئیے گئے۔ کراچی میں رینجرز کے اختیارات آج رات ختم ہونا تھے۔وزیراعلیٰ سندھ کارینجرزکے اختیارات کی مدت میں توسیع کے موقع پراس امید کا اظہار کیا ہے کہ رینجرز اسی جذبے سے کام جاری رکھے گی ۔