08 اگست ، 2015
ہری پور......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریہام خان نے کہا ہے کہ عمران خان نیا پاکستان بنا چکے،126 دن لوگ عمران خان کی بات سنتے رہے ،تبدیلی گھر سےہوتی ہے، ایک تبدیلی بنی گالہ میں آئی ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریہام خان کا ہری پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جو یوتھ نہیں تھے انہیں بھی عمران خان نے یو تھ بنادیا ،میڈیا کبھی خاتون اول بنا دیتاہے، 2 سال سے چادراوڑھ رہی ہوں،ہماری طاقت کی نشانی ہے کہ لوگ ایک بھابھی سے گھبرائے ہوئے ہیں،ان سے کوئی پوچھے کہ کُڑی سے ڈرگئے ؟ ُکڑی بھی ہزارے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے جاں نثار نہ بنیں پاکستان کے جاں نثار بنیں۔