09 اگست ، 2015
ملتان .......ملتان میں چھ سالہ بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر روڈ بلاک کردیاملتان میں ہیڈ نو بہار کے علاقہ میں ہائی ٹینشن تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث 6 سالہ بچی علیزہ جاں بحق ہو گئی ۔ بچی کے لواحقین نے لاش بہاولپور روڈ پر رکھ کر میپکو کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے کہا کہ کرنٹ لگنے کے پہلے بھی کئی واقعات ہو چکے ہیں جس پر میپکو کو آگاہ کیا لیکن میپکو حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا ۔ آج ان تاروں نے ان کی بچی کی جان لے لی ۔ احتجاج کے باعث بہاولپور روڈ ٹریفک کے لئے بلاک ہو گیا ۔ تھانہ ممتازآباد کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر روڈ کھلوایا اور مظاہرین سے کہا کہ وہ میپکو حکام کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دیں تا کہ پولیس کارروائی کر سکے۔