پاکستان
09 اگست ، 2015

جندروٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

جندروٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

راولپنڈی.......بھارت کی جانب سے بین الاقوامی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت نےا یک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر کوٹلی سیکٹرکے علاقے جندروٹ میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فائرنگ فریدہ نامی اٹھائیس سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ بھارتی فائرنگ سے خاتون کے پیٹ میں گولیاں لگیں۔

مزید خبریں :