09 اگست ، 2015
سکھر...... چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لینے سکھربیراج پہنچ گئے،بلاول بھٹو کی سکھر بیراج آمد کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔محکمہ آب پاشی کے حکام نے بلاول بھٹو زرداری کوسیلابی صورتحال پربریفنگ دی۔بلاول بھٹو کی سکھر بیراج آمد پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔