پاکستان
09 اگست ، 2015

اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید کا قصور کا دورہ

اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید کا قصور کا دورہ

قصور......پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے شرمناک واقعے کے بعدقصور کا دورہ کیا ہے ،دورے کے موقع پر میاں محمود الرشید کہتے ہیں کہ قصور میں بچوں سے زیادتی کا واقعہ پنجاب حکومت کے گڈ گورننس کے دعوئوں کے منہ پر طمانچہ ہے ، واقعہ زمینوں کا جھگڑا نہیںہے،انہوں نےالزام عائد کیا کہ پولیس معاملے کو دبارہی ہے اس کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔

مزید خبریں :