09 اگست ، 2015
سیالکوٹ...... وفاقی وزیر دفاعخواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت میں 36مختلف آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں،اس لئے بھارت اپنےاندورنی معاملات کو پاکستان پر مسلط کرنا چاہتا ہے،سیال کوٹ میں گفتگو کرتے ہو ئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت ہر معاملے کا بغیر کسی تحقیق اس کاتعلق پاکستان سے جوڑ دیتا ہے،مقبوضہ کشمیر میں اپنے ہی شہری کو جلد بازی میں پاکستانی شہری قرار دینے پر بھی بھارت نے منہ کی کھائی ہے۔بھارت پاکستان پرغلط اورجھوٹےالزامات کاسہارالیتاہے،ایسےدشمن سےچوکنارہناہوگا۔الطاف حسین کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کاپاکستانی ہونےکاشائبہ بھی نہیں ہے،کیوں کہ کوئی بھی پاکستانی دشمنوں سےمددنہیں مانگتا،اداروں سےاختلافات ہوتےہیں لیکن دشمنوں کادروازہ کبھی نہیں کھٹکھٹایاجاتا،پاک فوج کی قربانیوں سےہمارےگھر،محلے اورشہرمحفوظ ہوئے،پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھناچاہیے۔