09 اگست ، 2015
قصور.......پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے مطالبہ کیا ہے کہ قصور واقعے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کی حرکت کرنے کا سوچے بھی نہیں۔ انھوں نے یہ بات متاثرہ گائوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔