پاکستان
09 اگست ، 2015

قصور میں بچوں سے زیادتی کے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

قصور میں بچوں سے زیادتی کے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

قصور.......قصور میں بچوں سے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے، حسیب عامر نے پولیس کو دیے گئے بیان میں تسلیم کیا ہے کہ اس نے بچوں سے زیادتی کی اور ان کی وڈیوز بنائیں۔ قصور کے ایس پی انویسٹی گیشن ندیم عباس کا کہنا ہے کہ 30 وڈیو کلپس میں 10 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، آج ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد گرفتار کیے گئے ملزموں کی تعداد سات ہوگئی، ملزمان کی کل تعداد چودہ ہے جس میں سے پانچ نے عبوری ضمانت کروالی تھی جبکہ دو ملزم مفرور ہیں۔ پولیس نے آج عدالت سے ساتوں گرفتار ملزموں کا ریمانڈ حاصل کیا، جس کے بعد تفتیش میں مرکزی ملزم حسیب عامر نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے بچوں سے زیادتی کی اور ان کی وڈیوز بنائیں۔

مزید خبریں :