پاکستان
09 اگست ، 2015

جماعت اسلامی کی کراچی میں ’’پاکستان زندہ باد ریلی‘‘

جماعت اسلامی کی کراچی میں ’’پاکستان زندہ باد ریلی‘‘

کراچی.......جماعت اسلامی کے زیراہتمام کراچی میں "پاکستان زندہ باد ریلی" نکالی گئی ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان بنانے کے لیے بڑی قربانیاں دی گئی ہیں، جو لوگ نیٹو اور بھارت کو بُلارہے ہیں وہ بھارت جائیں، یہاں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں۔کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت نکالی گئی "پاکستان زندہ باد ریلی "کا آغاز نیپا چورنگی گلشن اقبال سے ہوا۔ ریلی میں ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھا مے نوجوانوں،خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔ شرکا نیو ایم اے جناح روڈ سےہوتے ہوئے سی بریز پلازہ پہنچے، جہاں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ویڈیو لنک سے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان سے ٹکرائے گا وہ پاش پاش ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ نیٹو اور بھارت کو بُلارہے ہیں وہ بھارت جائیں، یہاں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ریلی پاکستان دشمن عناصر کے منہ پہ طمانچہ ہے، وزیر اعظم نواز شریف، الطاف حسین کے متنازع بیانات پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔ ریلی میں نوجوانوں کی جانب سے 300 فٹ لمبا سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا گیا۔

مزید خبریں :