پاکستان
09 اگست ، 2015

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی ایک بار پھر جارحیت

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی ایک بار پھر جارحیت

سیالکوٹ.......بھارت کی جانب سے بین الاقوامی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت نےا یک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر کوٹلی سیکٹرکے علاقے جندروت میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فائرنگ سےفریدہ نامی اٹھائیس سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ بھارتی فائرنگ سے خاتون کے پیٹ میں گولیاں لگیں ۔

مزید خبریں :