09 اگست ، 2015
ہری پور.......وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 14اگست کوعمران خان نے یوم سیاہ بنادیا اوروہ پارلیمنٹ پرحملہ کرنےنکلےتھے، ہم نےعمران خان کےجرم معاف کیے،انھیں بھولےنہیں ہیں۔ہری پور کے علاقے سری کوٹ میں انتخابی جلسےسےخطاب میں پرویزرشید نے کہا کہ عمران خان جس پارلیمنٹ کو گرانا چاہتےتھے، اب اسی پارلیمنٹ میں جانےکےلیےاہل خانہ کےساتھ نکلےہیں،گزشتہ سال16اگست کوعمران خان اسلام آباد پریلغارکرچکےہیں،اس سال 14اگست کوبچہ بچہ جشن آزادی منائےگا اور16اگست کوہری پورکے عوام مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز کوووٹ دیں گے۔ پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کو بجلی اورسڑکیں مل جائیں تو دنیا کے کسی ملک سے ترقی میں پیچھے نہیں ہوں گے۔ پرویز رشیدکا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ 4 حلقے کھول دو، ہم نے سارے حلقے کھول دیے،حلقے کھلنے سے عمران خان کاپول کھل گیا، تم جتنے ڈبے کھولو گے ہر ڈبے سے شیر نکلے گا۔