پاکستان
09 اگست ، 2015

پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

پشاور.......پشاورمیں چمکیلی دھوپ کے باوجود تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ بارش سے شہر کا موسم یکسر تبدیل ہوگیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔پشاور میں اتوار کی سہ پہر تک دھوپ، حبس اور گرمی کا راج تھا، سہ پہر کے بعد فضائوں میں کالے بادل چھا گئے، پہلے رم جھم اور پھرموسلادھار بارش شروع ہوگئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور مرجھائے ہوئے چہرے کھل گئے۔ تیز بارش کے ساتھ چمکیلی دھوپ کا نظارہ دل موہ لینے والا تھا جس سے شہری بہت محظوظ ہوئے۔برکھا رت نے شہریوں کا موڈ بھی خوشگوار بنادیا۔بارش کے بعد شہر کا ہر منظر دھلا دھلا اور شفاف ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت ملاکنڈ، مردان، کوہاٹ اور ہزارہ ڈویژن میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :