پاکستان
09 اگست ، 2015

ملتان میں پولیس اور ڈاکوؤں میں دو مبینہ مقابلے، 3 ڈاکو ہلاک

ملتان میں پولیس اور ڈاکوؤں میں دو مبینہ مقابلے، 3 ڈاکو ہلاک

ملتان.......ملتان میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو مبینہ مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔مارے جانے والے مانو گینگ کے ایک ڈاکو فیاض کے سرکی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی ۔ دونوں مبینہ مقابلےملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ہوئے۔ شاہ پور میں پولیس اور بلوچ گینگ کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ مقابلے میں بلوچ گینگ کے 2 ڈاکو عامر بلوچ اور محمد بلوچ مارے گئے جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے۔ دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ علاقہ ڈھونڈوں میں ہوا جس میں مانو لنگاہ گینگ کا مرکزی ملزم فیاض ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک ڈاکوفیاض کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی ۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ اور روسی ساختہ اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔

مزید خبریں :