پاکستان
09 اگست ، 2015

نیول چیف کا نواب شاہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

نیول چیف کا نواب شاہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

نواب شاہ....... چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے، اب تک 22 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے ۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے نواب شاہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔ طوطی حفاظتی بند انتظامیہ کی جانب سے انھیں بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر جیونیوزسے گفتگو میں نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی 22 جولائی سے سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہے، سیلابی پانی میں گھرے 22 ہزار افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا جا چکا ہے، متاثرین کو راشن ، خیمے اور میڈیکل کی سہولیات بھی دی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :