09 اگست ، 2015
لاہور.......نیب لاہور نے کروڑوں روپے کی خورد برد کے الزام میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر سیف اللہ بنگش کے بیٹے شوکت اللہ بنگش کو گرفتار کرلیا ۔ نیب لاہور کی اسپیشل ٹیم نے شوکت اللہ بنگش کو گرفتار کرنے کےبعد انہیں تفتیش کےلیے نیب ہیڈکوارٹر منتقل کردیا ہے ،شوکت اللہ بنگش پر لبرٹی قصر ذوق اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی خورد بردکا الزام ہے۔ نیب حکام کے مطابق ملزم شوکت اللہ بنگش نے نیب کے منع کرنے کے باوجود شادی ہال کو دیگر بیس ملزممان کے ساتھ ملکر جعلسازی سے فروخت کردیا تھا، دیگر ملزمان نے اپنے حصے کی رقوم کی ریکوری نیب حکام کو کردی تھی تاہم گرفتار ملزم روپوش تھا ۔