10 اگست ، 2015
لاہور.......لاہور میں میٹرو اسٹیشن پر خاتون نے بدتمیز نوجوان کی جوتوں سے مرمت کردی۔ واقعہ لاہور کے اچھرہ میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں ایک خاتون میٹرو بس کا ٹکٹ خریدنے کے لیے کھڑی تھیں کہ ایک نوجوان نے خاتون سے بدتمیزی کی، جس پر خاتون نے نوجوان کی جوتوں سے درگت بنا ڈالی۔ میٹرو اسٹیشن کے عملے نے بیچ بچائو کی کوشش کی، لیکن خاتون نے کسی کی ایک نہ سنی اور جوتوں کے وار جاری رکھے۔ خاتون کے شدید غصے کو دیکھ کر نوجوان نے وہاں سے بھاگ نکلنے میں ہی عافیت سمجھی۔