10 اگست ، 2015
اسلام آباد.......اسلام آباد، پشاورسوات،مردان اورپاراچنار، ہری پور سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،زلزلے کی شدت 6.7 اورمرکز افغانستان تھا۔زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر اور کھلی ہو ئی جگہ پر منتقل ہو رہے ہیں۔زلزلے کا دورانیہ5سے7سیکنڈ تھا۔جن علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں اسلام آباد، پشاورسوات،مردان اورپاراچنارآزاد کشمیر کے مختلف شہروں راولپنڈی، ہری پور اور غازی ،سرگودھا ،غذر، لوئر دیر اور نوشہرہ مری اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔