10 اگست ، 2015
کراچی......گھوسٹ ملازمین اور گھوسٹ اسکولوں کے بعد گھوسٹ بل بورڈ بھی سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں بل بورڈز کی الاٹمنٹ میں اربوں روپے کے گھپلےکا انکشاف ہوا ہے، جس کی ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی ہے۔ انکوائری شرجیل میمن اور ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو کے خلاف شروع کی گئی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں ایسے بل بورڈز بھی ہیں جن کی موجودگی اور ٹیکس ادائیگی کا ریکارڈ نہیں،الاٹمنٹ میں بل بورڈ ز کے درمیان 200میٹر فاصلے کے قانون کی دھجیاں اڑادی گئیں، شہر کی 12 ایڈورٹائزمنٹ کمپنیز کے مالک کے ایم سی کے افسران ہیں۔آئی آئی چندریگر روڈ پر بل بورڈ کی جگہ بغیر نیلامی کے الاٹ کردی گئی۔