11 اگست ، 2015
قصور....... انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا پریس کانفرنس کرنے قصور پہنچ تو گئے لیکن معلومات سے عاری، وہ یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ انویسٹی گیشن کرنے والا ایس پی کون ہے،،متاثرہ افراد کا گائوں تھانے سے کتنی دور ہے۔ آئی پنجاب مشتاق سکھیرا جن کو اس واقعہ کے بارےمیں ایک ایک پل کا علم ہونا چائیے تھا، وہ جے آئی ٹی کے کنوینر ڈی آئی جی ابوبکر اللہ خدا بخش سے معلومات حاصل کرتے رہے، متاثرہ افرا دکے گائوں کے بارے میں بھی بنیادی باتیں نہیں جانتے تھے۔حد تو یہ ہے کہ اس واقعہ کی انویسٹی گیشن کرنے والے ایس پی کو بھی نہیں پہنچاتے ، ایک ایس پی کو کہا کہ ادھر بھی تو ایک ایس پی انویسٹی گیشن ہے۔ آئی جی کی پریس کانفرنس کے موقع پر وہاں موجود لوگوں نے قصو رپولیس مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔