پاکستان
12 اگست ، 2015

بونیر :نامعلوم افراد کی باراتیوں کی وین پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

بونیر :نامعلوم افراد کی باراتیوں کی وین  پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

بونیر.........بونیر میں نامعلوم افراد کی باراتیوں کی وین پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق ، چار زخمی،باراتیوں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آورمارا گیا ۔ ایس ایچ او بخت فرین شاہ کے مطابق باراتیوں کی گاڑی پر اُس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ گل بانڈے کے علاقہ موڑہ پہنچی ، فائرنگ کے نتیجے میں چار باراتی جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔ باراتیوں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آوار بھی مارا گیا ، پولیس کے مطابق باراتیوں کا تعلق ضلع شانگلہ کے علاقے نسک سے ہے ۔ زخمیوں اور لاشوں کو بونیر کے ڈی ایچ کیو اسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا ، ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

مزید خبریں :