12 اگست ، 2015
اسلام آباد......متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نےاستعفےپارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستارکوجمع کرادئیے۔ استعفے کی کاپی جیونیوز نےحاصل کرلی۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کی طرف سےاستعفےآج اسپیکرقومی اسمبلی کوجمع کرائےجانےکاامکان ہے۔ ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے کراچی آپریشن کے خلاف احتجاجاً استعفے آج قومی و صوبائی اسمبلی میں جمع کرائے گئے ہیں ۔ استعفے کا فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی زیرصدارت قومی و صوبائی اسمبلی اور اراکین رابطہ کمیٹی کے ساتھ رات گئے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ رات گئے ہونے والے اجلاس میں ٹیلی فونک گفتگو میں متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ کسی بھی فورم پرایم کیو ایم کی بات نہیں سنی جارہی، استعفے دینے کےسوا کوئی راستہ نہیں رہا۔