12 اگست ، 2015
اسلام آباد........تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاننے این اے 122 کا فیصلہ آنے کے بعدقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کے مطابق عمران خان آج بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہونگے۔ پی ٹی آئینے عمران خان کی اجلاس میں شرکت کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا تھاتاہم اب پی ٹی آئی کی جانب سےکہا گیا ہے کہ لاہورکے حلقے این اے 122کاالیکشن ٹربیونل کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد ہی عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔