12 اگست ، 2015
اسلام آباد......ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم اراکین اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنے اپنے استعفے پیش کررہے ہیں،اس موقع پر خواتین اراکین بھی موجود ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نےپہلا استعفا پیش کیا،استعفیٰ پیش کرتے ہو ئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مجھ پر استعفے کے لیے کسی کا دباؤ نہیں ۔اسپیکر کے چیمبر میں استعفوں کی فرداً فرداً تصدیق کا عمل بھی جاری ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین کی جانب سے دیئے جانے والےہاتھوں سے لکھے ہو ئے استعفوں کے بارے میں فرداً فرداً پوچھا کہ کیا یہ استعفے آپ کے ہیں؟،استعفوں پر دستخط آپ کے ہیں، استعفوں کےلئے آپ پر کوئی دبائو تو نہیں؟ جس پر تمام اراکین نے کہا کہ دستخط انہی کے ہیں،کوئی دبائو نہیں اور استعفے بھی ان ہی کے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں استعفے دینے والے ایم کیو ایم کے 24اراکین موجود ہیں۔