پاکستان
12 اگست ، 2015

ایم کیو ایم نے تینوں ایوانوں سے احتجاجاً استعفا دیدیا،فاروق ستار

ایم کیو ایم نے تینوں ایوانوں سے احتجاجاً استعفا دیدیا،فاروق ستار

اسلام آباد......ایم کیو ایم کے راہنما ڈاکٹر فاروق ستار نےکہا ہے کہ ایم کیو ایم نے تینوں ایوانوں سے احتجاجاً استعفا دیدیا ہے،تمام تر مطالبات کے باوجود جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ آج تک پورا نہیں کیا گیا،یہ عمل ثابت کر تا ہے کہ ایم کیو ایم کےلئے قوانین کچھ اور دیگر کےلئے کچھ اور ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں استعفے جمع کرانے اور اس کے تصدیقی عمل کےبعدپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے فاروق ستار نے کہا کہ انصاف کےلئے آرمی چیف سے لیکر کورکمانڈر تک سب کے دروازے کھٹکھٹائے،انصاف کہیں نہیں ملا،ایم کیو ایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،ایم کیوایم کے خلاف ظلم وستم کےنہ رکنےوالےسلسلےپراستعفے دے دیئے ہیں،ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہاہے،ایسا لگ رہاہے کہ آپر یشن کا رُخ صرف ایم کیو ایم کی طرف ہے ۔

مزید خبریں :