کھیل
13 اگست ، 2015

ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنے پر تیار ہیں، شہریار خان

ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنے پر تیار ہیں، شہریار خان

لاہور.......پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنے پر تیار ہیں، کسی بورڈ پر اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے دباؤ نہیں ڈالیں گے، جس کو آنا ہوگا وہ اس کا فیصلہ خود کرے گا۔شہریار خان کا مزید کہنا ہے کہ زمبابوے کی میزبانی میں اپنی اہلیت ثابت کردی۔شہریار خان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ روشن رہے گا، ہمیں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نقش قدم پر چلنا ہوگا، ان کے مقصد کو پوراکرنا ہوگا۔چیئرمین پی سی بی نے جیو نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 14برس کے تھے جب ان کی والدہ نے پاکستان آنے کا ارادہ کیا، وہ بھارت میں اپنا سب کچھ چھوڑچھاڑ کر پاکستان آئے تھے۔

مزید خبریں :