14 اگست ، 2015
اسلام آباد........ قوم آج انہتر واں یوم آزادی جوش وخروش سے منارہی ہے ،اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب جاری ہے، صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی راشد محمود اور تینوں مسلح افواج کےسربراہان بھی شریک ہیں۔دن کا آغاز وفاقی اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔ بانی پاکستان اور شاعر مشرق کے مزارات پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات بھی منعقد کی گئیں ۔آزادی کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا ۔ مساجد میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔جشن آزادی کے موقع پرکراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اورلاہور میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے مزارات پرگارڈزکی تبدیلی کی پُروقار تقریبات ہوئیں۔مزارقائدپرگارڈزکی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹ نے مزارقائدپرگارڈزکے فرائض سنبھال لے،مزارقائدپرکمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈورفوادامین بیگ نے حاضری دی،فاتحہ خوانی کی اورپھولوں کی چادر چڑھائی، مزارقائد پر48کیڈٹ اور48 سیلرزگارڈز نےفرائض سنبھال لے،گارڈزکےفرائض سنبھالنےوالےکیڈٹس کاتعلق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی کے منوڑہ سےہے،جب کہ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈورفواد امین بیگ ہیں۔لاہور میں مزاراقبال پرگارڈزکی تبدیلی کی پُروقار تقریب کے مہمان خصوصی گیریژن کمانڈرمیجرجنرل طارق امان تھے۔مہمان خصوصی نے مزار پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر پاک فوج کی بلوچ رجمنٹ کے مستعد دستے نے گارڈزکےفرائض سنبھالے ،بعد میں مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔